راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جسبیر سنگھ نے بتایا ہے کہ ریاست میں
اقلیتوں کے اہم تعلیمی اداروں کے نمائندوں کا ایک روزہ اجلاس آئندہ ماہ جے
پور میں منعقد کیا جائے گا تاکہ طلباء کو جلد ازجلد اسکالرشپ دی جا
سکے۔اجلاس میں مرکز و ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو دی جانے والی
اسکالرشپ تدریسی قرض، گرانٹ اور منصوبوں کی معلومات دستیاب کرائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتی کمیشن ضلعی اور تحصیلی سطح پر کیمپ لگا کر بھی جانکاری فراہم کرائے گی۔